بلوچستان مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 7 زخمی

118

حادثات کوئٹہ، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فیصل ٹاون میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق فاروق علی ولد خیر جان عمر 22 سال سکنہ فیصل ٹاون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ایدھی زرائع کے مطابق لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نا ہوسکی۔

ایک دوسرے واقعے میں کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر روڈ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ روڑ پر پیش آنے والے حادثے کے تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ضلع مستونگ میں روڈ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے مقام پر ٹوڈی کار اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء ضلع پنجگور میں دازی مین ہائی وے پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پشین اتفاق اڈہ کے سامنے مزدا گاڑی کی ٹکرسے 9 سالہ شقیب الرحمان ولد عبدالرحمان ساکن پشین کلی مچان جانبحق ہوگئے۔