بلوچستان مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

77

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک گورگی کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نور محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

اوستہ محمد حاجوانی بائی پاس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پُنل پلال نامی شخص شدید زخمی۔

ایدھی زرائع کے مطابق زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے تھانہ بروری کے حدود میں مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبرستان کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عطا محمد ولد سیف الدین سکنہ نواں کلی جاں بحق جبکہ معصوم ولد عبدالرزاق زخمی ہوگئے۔ جنہیں بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء ماشکیل میں پھلین نامی شخص کی منڈی میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 100 کے قریب سل جل کر راکھ ہوگئے تاہم کسی بھی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھایا۔