بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد زخمی

81

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 4 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڑ نادرا آفس کے سامنے دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کی باعث پیش آیا جبکہ دونوں زخمیوں کو ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پشین کے علاقے خانو میں ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کی ہاتھ سے کلاشنکوف بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں ولی ولد نور محمد اچکزئی اور فرید اللہ اچکزئی زخمی ہوگئے۔

چھیپا زرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی علاج جاری ہے جبکہ ان کا تعلق افغانستان سے ہیں۔

دریں اثنا ضلع نوشکی کے ایم ٹی بازار میں دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پوری دکان جھل کر خاکستر ہوگئی۔

دکان میں آگ لگنے سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔