نوبیل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں ہوں۔
ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے یوتھ 2030 کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں
ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ فیصلے ایسے کمروں میں ہوں جہاں ہم داخل نہ ہوسکیں، یہ قبول نہیں۔ انہوں نے یوتھ 2030 کانفرنس میں شریک نوجوان لیڈرز کو مبارکباد بھی دی۔
اقوام متحدہ میں یوتھ 2030 کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے عالمی مہم میں نوجوانوں کے کردار کو بیان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شریک نوجوانوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔