ریحان بلوچ کی قربانی نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ گلزار امام

1024

 

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا نمائیندے کے مطابق بلوچ ریپلکن آرمی کے سینئر کمانڈر گلزار امام نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر آج بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجنیئروں پر خودکش حملے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ریحان بلوچ نے بہادری اور قربانی کی ایک نئی مثال قائم کردی۔”

گلزار امام نے مزید کہا کہ ” ریحان بلوچ کی قربانی بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی، میں بلوچستان کے اس بہادر بیٹے کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔”

واضح رہے آج بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیندک پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کے قافلے پر ایک خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں چینی انجنیئروں اور ایف سی اہلکاروں کے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔

دالبندین: چائنیز انجینئرز پر خودکش حملہ متعدد ہلاک

بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ، ان کے مجید بریگیڈ کے فدائی حملہ آور ریحان بلوچ نے کیا تھا۔ بعد ازاں ریحان بلوچ کی تصاویر اور ویڈیو پیغام بھی نشر کی گئی تھی۔ جس میں ریحان بلوچ چین کو بلوچستان سے نکل جانے اور استحصالی منصوبے روکنے کا کہتا ہے۔

بی ایل اے نے دالبندین میں چائینز انجنیئرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دی بلوچستان پوسٹ ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ ریحان بلوچ بی ایل اے کے سینئر ترین کمانڈر اسلم بلوچ عرف استاد کے بڑے صاحبزادے تھے۔