ہرنائی پکنک منانے والے افراد کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جانبحق و 4 زخمی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق پکنک منانے کیلئے آئے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ہزارہ کمیونٹی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس میں سوار دو افراد مصطفیٰ ولد ہاشم اور عارف ولد ناصر موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ چار افراد مجتبیٰ ولد ابراہیم، بشیر ولد سخی، محمد شاہ ولد محبوب شاہ اور حکیم زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا۔
بلوچستان میں قومی شاہراؤں کی خستہ حالی کے سبب روڈ حادثے معمول بنتے جارہے ہیں۔ تاہم انکے تدارک کیلئے کوئی خاص اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہی۔