کیچ میں فورسز سے جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک ہوئے: بی آر اے

142

گشت پر معمور سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں، دوران جھڑپ فورسز کے 4 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے: سرباز بلوچ

(دی بلوچستان پوسٹ)

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان کہا ہے کہ  18 اگست کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار کیچ کے علاقے ہوشاپ تل اور دمب کے درمیان سوراپ کے مقام پر معمور کے گشت پر تھے کہ اچانک سیکورٹی فورسز نے ان کو گھیرنے کی کوشش کی، اس دوران فورسز سے شدید جھڑپیں شروع ہوئیں، ان جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے تحت سیکورٹی فورسز کے گھیرے کو تھوڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔