نوکنڈی: ریلوے ملازمین نے احتجاجاََ ٹرین روک لی

279

نوکنڈی: تنخواہ نہ ملنے پر ریلوے ملازمین کا احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوکنڈی میں ریلوے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاََ ایران جانے والی مال بردار ٹرین کو روک لیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کو عید کی تنخواہ 16 تاریخ کو سرکاری اعلان کے باوجود تاحال نہیں مل سکی ہے جس کے باعث ملازمین کو سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔