مچھ : عنقا لائبریری خستہ حالی کا شکار

201

مچھ بولان میں قائم عنقا لائبریری عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوشل ویلفیئر کی جانب سے 1985 کو مقامی ایم این اے کے فنڈ سے بلوچستان کے معروف ادیب اور سیاست دان محمد حیسن عنقا کے نام سے ایک لائبریری تعمیر کی گئی ۔

تعمیر کے بعد لائبریری عدم توجہی کے سبب چند ہی سالوں میں خستہ حالی کا شکار ہوگیا ، اور اب لائبریری کی عمارت بھی ناکارہ ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی سطح پر لائبریری کی بحالی کےلئے علاقے کے نوجوانوں  اور دیگر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انتظامیہ اور دیگر اختیارداروں سے ملاقات کرکے انھیں لائبریری کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن کسی بھی طرف سے لائبریری کی بحالی کےلئے دلچسپی دیکھنے میں نہیں آیا ۔

اس کےعلاوہ مقامی زرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سےلائبریری کےلئے پانچ لاکھ  منظور کئے گئے لیکن ابھی تک ان پیسوں کا کوئی اتا پتا نہیں چل سکا کہ  منظور کئے گئے پیسے کہاں گئے ۔