مشکے سے فورسز کے ہاتھوں 1 شخص لاپتہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا جس کی شناخت بشیر ولد شیر محمد سکنہ ٹوبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے چھ روز قبل مشکے کے علاقے تنک سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔ لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق 30 ہزار سے زیادہ بلوچ افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان جبری گمشدیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔