مستونگ : گاڑیوں میں تصادم دو افراد جانبحق

100

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دو تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں عید منانے کےلئے کراچی سے آنے والے چمن کے رہائشی علی خان اینڈ کو کے مالک علی خان اچکزئی کے دو بیٹیاں جانبحق ہوگئے  جبکہ خود علی خان اپنے ایک بچے سمیت زخمی ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو کوئٹہ جبکہ دونوں جانبحق بیٹیوں کو  چمن منتقل کردیا جہاں آج ان کی تدفین ہوگی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب درجنوں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔