مستونگ: دو گاڑیوں میں تصادم، دو زخمی، دیگر لاپتہ

100

ضلع مستونگ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بدرنگ کے مقام پر ایک ویگن اور پرو بوگس کار گاڑی میں تصادم کے بعد آگ بڑھگنے سے گاڑیاں جل گئیں، جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ کار گاڑی میں سوار افراد لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں ایران سے تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔