بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام شاہرگ میں میشداری پہاڑی پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری
زرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں فورسزکو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ،۔
واضح رہے کہ ہرنائی اور شاہرگ میں تواتر سے فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں
دو روز قبل شاہرگ ہی میں سرکاری حمایت یافتہ شخص درو پوادی پر بھی ایک بم حملہ ہوا تھا جس میں وہ بچ گئے، تاحال اس بم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
ماضی میں مذکورہ علاقے میں اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتا آرہا ہے ، تاہم حالیہ کچھ عرصے سے بی ایل ایف نے بھی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔