خضدار : مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ،دو زخمی

228

  خضدارمیں  دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ  کے مطابق  وڈھ کے علاقے سونارو کے مقام پر ڈمپر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص یحیی خان ولد سختی قبیلہ لانگوجاں بحق جبکہ نور محمد لانگو نامی شخص زخمی ہوگیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق دراکھالہ وڈھ سے ہے۔

جبکہ ایک دوسرے واقعے میں  آڑنجی کے علاقے جھمبورو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نور احمد ولد پھلان کو قتل جبکہ عبدلکریم ولد برفی کوزخمی کردیا۔