حب: لانچ ڈوبنے سے 6 ماہی گیر جانبحق، 1 لاپتہ

152

لانچ ڈوبنے سے 6 ماہی گیر جانبحق، 1 کی تلاش جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب سونمیانی کے کھلے سمندر میں لانچ ڈوب گئی جس میں سوار بائیس ماہی گیروں میں سے چھ جانبحق اور ایک تاحال لاپتہ ہے۔

انسپیکٹر محکمہ فشریز کے مطابق حب سونمیانی کے سمندر میں لانچ ڈوبنے سے 22 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے پندرہ ماہیگروں کو ریسکیو آپریشن میں بچا لیا گیا جبکہ چھ کی لاشیں نکال لی گئی ہے اور ایک ماہی گیر تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ان کے مطابق ڈوبنے والا لانچ کراچی کے ماہی گیروں کا تھا۔