بی ایل اے نے ہرنائی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

239

شاہرگ میں فورسز پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیئے۔ جیئند بلوچ

(دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک)

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آج ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ آج صبح بلوچ سرمچاروں نے شاہرگ میں سفر باش کے مقام پر فرنٹیئر کور (ایف سی) پوسٹ پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقصد کے حصول تک پاکستانی فورسز کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیںگے۔