بی آر اے نے کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

113

سیکورٹی فورسز کے پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شام بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ سری کلگ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے پیدل گشتی ٹیم پر گھات لگاکرحملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکارموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی وڈیو بھی بنائی گئی جو جلد شائع کیا جائے گا اور بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔