بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شام ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند دو کوپ فوجی چوکی کے گارڈ کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
اس کے علاوہ آزیان فوجی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اور اہلکار کو ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ تمپ میں یکے بعد دو حملے کئے مغرب کے وقت زیرتعیر چھاؤنی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا دوسری جانب تمپ قلات میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بولان کے علاقے گری دو میں کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے وی ٹرانسمیشن کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا جبکہ تیسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔