بلوچستان کے علاقے پسنی سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقے کلانچ سے فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اختر ولد رگام بلوچ کے نام سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ ایک طرف بلوچستان سے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے سیاسی جماعت لاپتہ افراد کی بازیابی کا پھر زور مطالبہ کرتا ہے لیکن دوسری طرف خفیہ ادارے اور فورسز بلوچستان کے طول و عرض سے نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کررہے ہیں ۔