مند سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز نے ایک شخص کو چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت فدا ولد محمود کے نام سے ہوئی جو کہ گوبرد مند کا رہائشی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی ایک عالمی نشریاتی ادارے نے اپنے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوئیں ہیں جبکہ مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگ لاپتہ بھی ہوئیں ہیں ۔