بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں دو بچوں سمیت 5 افراد جانبحق 4 زخمی

190

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئےہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مستونگ اور حب چوکی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں روڈ حادثات و مختلف واقعات میں دوبچوں سمیت 5 افراد جانبحق جبکے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقےہزار گنجی میں ثناء پٹرول پمپ کے سامنے کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور شیر محمد ولد گل محمد عمر 45 سال سکنہ کلی پائند خان شابو جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی لاش کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سریاب روڈ پر موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، جس کی شناخت محمد عمر ولد منگی خان جمالی سکنہ عوامی پمپ سریاب سے ہوئی، زخمی کو طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں مستونگ کے علاقے دشت میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار20 سالہ عاشق علی ولد گل محمد لانگو سکنہ دشت جانبحق ہوگئے جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب چوکی کے مرکزی شاہراہ پر سیرت چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جانبحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کو حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء پشین سرانان روڈ پر کار اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں ژوب کے علاقے اخونزادہ ٹاؤن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ۸ سالہ بچہ جانبحق ہوگیا۔