بلوچستان: مختلف حادثات میں 4 افراد جانبحق، 2 زخمی

171

حادثات کوئٹہ، دکی اور سوراب میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، چمن سوراب اور دکی میں حادثات میں مجموعی طور پرچار افراد جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بڑیچ پُل مینار مسجد کے قریب عمران خان اچکزئی نامی نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا جبکہ چمن میں بلوچ خان روڈ پر منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑکنے کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی۔

سوراب کے علاقے گدر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں آٹھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گدر بازار میں گیس فلنگ کے دوران دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔

دریں اثناء دکی میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جانبحق ہوگئے۔

دکی کے علاقے بارکھان میں رکھنی ڈیرہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق ہوگئے، جن کی لاشیں بی ایچ یو رکنی منتقل کردیئے گئے جبکہ جانبحق ہونے والے افراد میں سے دو کا تعلق کوہلو سے بتایا جاتا ہے۔