بلوچستان: بیلہ و سوراب میں مسافر گاڑیوں میں تصادم، متعدد زخمی

828

بلوچستان کے علاقے سوراب اور بیلہ میں مسافر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں بیلہ کے قریب دو مسافر گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

زرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے سبب شیدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں بھی ایک ویگن اور کوچ میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔