آواران حملے میں 2 فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا – گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 اگست کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے کولواہ پارگ میں فوجی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔