گڈانی، ڈمپ اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی

572

حکومت نے گڈانی، ڈمپ اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائدکردی۔

بلوچستان محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان دنون سمندر میں بلند اور خطرناک لہریں اٹھ رہی ہیں جو وہاں پکنک منانے اور ماہی گیری کے لیے جانے والے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں اور خصوصاً کراچی سے گڈانی ،ڈمپ اور کنڈملیر کے ساحلوں پر تفریح کیلئے آنے والے افراد کے سمندر میں داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔