بلوچ مسلح تنظیم بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول کے مقام پر قائم آرمی کیمپ کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے دعوہ کیا ہے کہ اس حملے میں آرمی کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔