کوئٹہ: گاڑی الٹنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

125

کوئٹہ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے پولیس اہلکار جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث وٹز گاڑی الٹنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آغا محمد ولد جنگی خان اور عمر 60 سال سکنہ کلی قادر آباد نوشکی سے ہوئی ہے جو کہ بلوچستان کانسٹیبلری کا ریٹائرڈ انسپکٹر تھا۔