کوئٹہ / پشین : مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق 1 زخمی

464

بلوچستان کے علاقے پشین میں ڈامپر و گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں  تین افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق پشین کے یارو کے قریب ڈمپر و گاڑی میں تصادم کے نتیجے تین افراد جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق ہونے والوں میں  میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

مقتولین کا تعلق پشین کلی کربلا سے ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں دو گرہوں میں تصادم ہوا ۔

تصادم میں خنجر لگنے سے محمد اسرار احمد ولد امیر محمد قوم بابئی عمر چونتیس  سال سکنہ کلی پائند خان زخمی ہوا۔

مقامی انتظامیہ نے زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔