کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکے میں ایس ایچ سمیت 31 افراد جانبحق ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی میں تعمیر نو کمپلیکس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ ایس ایچ او بھوسہ منڈی سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ان کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
جبکہ دوسری عالمی شدت پسند گروپ داعش نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی