کابل : افغان خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر خود کش حملہ 4 جانبحق ، 5 زخمی

150

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے 4 اہلکار ہلاک، 5زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داؤد میں کیا گیا جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔