پنجگور پولنگ اسٹیشن پر مشترکہ حملہ کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

183

پنجگور میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مشترکہ حملے میں اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کیل کور، بیدری کے مقام پر سکول میں قائم ہونے والے پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول پولنگ اسٹیشن پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ساتھیوں کیساتھ مشترکہ حملہ کیا، حملے میں راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جبکہ حملے کے فوراً بعد پاکستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر فورسز کے مدد کو پہنچے اور علاقے میں اندھا دھند شیلنگ کی اور ہمارے ساتھیوں کے گھیراؤ کی کوششیں کی۔ فورسز سے جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہی اور ان کے گھیراؤ کے کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ہمارے تمام ساتھی محفوظ علاقوں کے طرف نکل گئےـ

ترجمان نے کہا اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ مشترکہ طور پر قبول کرتے ہیں۔ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔