پنجگور: بلوچستان عوامی پارٹی کا آفس نظر آتش

282

پنجگور میں نامعلوم افراد بی اے پی کے آفس کو آگ لگادی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے انتخابی دفتر کو نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل شام کو پنجگور کے علاقے گرمکان میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے انتخابی دفتر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر حملہ

دریں اثناء کل رات کو پنجگور کے علاقے وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے دو دفاتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگادیا تھا۔

واضع رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی الیکشنز کو مسترد کرتے رہے ہیں اور گزشتہ ادوار میں مسلح تنظیموں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کئے گئے ہیں، جبکہ حالیہ الیکشنز کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے بلوچستان بھر میں الیکشن کے امیدواروں اور دفتروں پر حملے کیئے جاچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں:

انتخابی دہشتگردی ـ دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ