بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پنجگور، آب گم اور مچھ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب آب گم میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر 82 ایم ایم راکٹوں سے حملہ کرکے کیمپ کو نشانہ بنایا، دوطرفہ فائرنگ میں کیمپ کے حفاظت پر معمور متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور کیمپ کو نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ آج صبح فورسز نے مچھ اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردی اور بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناکر متعدد بلوچوں کو گرفتار کرکے ایف سی کیمپ مچھ منتقل کردیا۔ شام کے وقت سرچ آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو بلوچ سرمچاروں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کل رات پنجگور کیلکور میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فوجی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دوطرفہ فائرنگ کے بعد فورسز نے اندھا دھند مارٹر گولے داغ کر قریبی آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
جیئند بلوچ نے میڈیا ذرائع کو مذید بتایا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔