مچھ کوئلہ کان دھنس گئی، 6 کانکن پھنس گئے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مچھ میں کوئلہ کان دھنسنے کے باعث چھ کان کن پھنس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدور کان کےدھنسنے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانکنوں کو نکالنے کیلئے تاحال ریسکیو آپریشن شروع نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یا د رہے مئی میں ضلع بولان میں کوئلے کے دو کانیں بیٹھ جانے سے متعدد کان کن دب گئے تھے ۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر 23 افراد جانبحق ہوگئے تھے ۔
جس کے بعد کوئٹہ محکمہ کانکنی ومعدنی ترقی نے پی ایم ڈی سی سورینج اور میر کول کمپنی نارواری میں کوئلہ کی کانوں کے حادثے میں 23 کانکنوں کے جاں بحق ہونے سمیت بلوچستان میں ہونے والے کانوں کے متواتر حادثات کے بارے میں تحقیقات کے لئے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کے چیئر مین محمد عمران زرکون ڈائریکٹر جنر ل معدنیات و معدنی ترقی کوئٹہ جبکہ افتخار احمد چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان، جمیل کھیتران پروجیکٹ ڈائریکٹر جیو ڈیٹا کوئٹہ، عبداللہ شاہوانی ڈائریکٹر ایکسپلوریشن کانکنی و معدنی ترقی کوئٹہ کمیٹی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ۔
کمیٹی کے ذمہ داری میں حادثات کے اسباب کو معلوم کرکے کاکنوں کو حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگا کر کے اُن پہ عمل درآمد کروانا تھا ۔