مچھ: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ

375

مچھ آب گم میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر راکٹ حملے کی اطلاعات۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج شام 6بجے کے قریب مچھ آب گم میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کیمپ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

تاہم ابھی تک جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل آب گم اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تیل اور گیس تلاش کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے، لیکن ماضی میں بلوچستان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت دیگر سرکاری انسٹالیشنز پر حملوں کی زمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔