لشکری رئیسانی نے ’ٹرتھ کمیشن‘ بنانے کا مطالبہ کردیا

319

 

 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کےواقعے کےجواب دہ وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی پالیسیاں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعے پر سنجیدہ ہیں تو ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو روز اول سے ضیاء دور سے آج تک کےمعاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے تاکہ جو پاکستان کے لوگ بھگت رہے ہیں وہ سامنے آئے۔

دوسری جانب  نوابزادہ سراج رئیسانی کی رہائش گاہ ساراوان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت  دیگرعمائدین موجود ہیں۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی سےسانحہ مستونگ پراظہار افسوس کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت کم از کم 128 افراد ہلاک ہوئے۔