شاہرگ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

206

شاہرگ میں فرنٹیئر کور کے گشتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے شاہرگ میں فرنٹیئر کور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا، حملے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ فرنٹیئر کور کی دو گاڑیاں ناکارہ ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے میں کوئٹہ ہرنائی روڑ پر گشت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں کہا ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔