سبی کے قریبی اور آس پاس کے علاقوں میں فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق آج صبح سے سبی کے قریبی علاقوں کرمووڈھ ، تلی دامان اورکلگری میں زمینی فورسز نے علاقوں کو محاصرے میں لینے کے بعد بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
نمائندے کے مطابق زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے ، اور کئی مقامات پر ہیلی کاپٹر عام آبادی پر شیلنگ بھی کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی انتخابات کے قریب آتے ہی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغآز کردیا ہے ، اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے لوگوں کو محصور کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، جس کے سبب بیمار اور بالخصوص خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
واضح رہے کہ سبی اور آس پاس کے علاقوں میں اس سے قبل بھی کئی بڑے پیمانے کے آپریشن کئے گئے ، جس میں پہلے سے گرفتار لوگوں کو قتل کرکے انھیں میڈیا کے سامنے مسلح گروپ کے کارکن ظاہر کئے گئے ۔