سبی میں پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتیں

230

 

 

اسکول میں قائم پولینگ اسٹیشن پر حملے سے حفاظت پر معمور ایک سیکیورٹی اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاع

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ کچھی کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لونی میں ایک اسکول پر اسوقت حملہ کیا گیا، جب وہاں رائے دہی جاری تھی۔

مزید تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لونی میں پولینگ اسٹیشن پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے سیکیورٹی پر معمور ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اب تک سرکاری ذرائع سے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

آج عام انتخابات کے دن بلوچستان کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں حملوں کی اطلاعات آرہے ہیں، جن میں ابتک کم از کم 50 ہلاکتوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں جن میں سے اکثریت فورسز کی ہیں۔

یاد رہے ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے جبکہ کوئٹہ بھوسہ منڈی دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی، تاہم سبی حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔