زہری: پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ

239

ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زہری کے علاقے نورگامہ میں گرلز ھائی سکول پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واضع رہے کہ گرلز اسکول نورگامہ کو انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع سے موصول مذید تفصیلات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب الیکشن اسٹاف کل کے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔