بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم نے خضدار میں ایک پولنگ اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرکے متعدد اہلکار زخمی کردیئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سول کالونی خضدار میں واقع ڈویژنل پبلک اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ہمارے سرمچاروں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ یہ حملہ ریاستی نام نہاد انتخابات پر حملوں کا سلسلہ ہے، ہم بلوچستان میں ان نام نہاد انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ انتخابات عالمی رائے عامہ کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے کہ بلوچ پاکستانی نام نہاد جمہوری اداروں کا بالرضا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ بلوچستان میں کوئی جمہوری عمل وجود نہیں رکھتا بلکہ قومی آزادی کی جنگ چل رہی ہے۔ جس کا منطقی انجام مکمل بلوچ قومی آزادی ہے، کوئی انتخاب اور پارلیمنٹ ہرگز آزادی کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔
ترجمان نے بلوچستان کی مکمل آزادی تک ریاستی اداروں پر حملوں کے عزم کا اعادہ کیا۔