خضدار سے لاپتہ شخص بازیاب

171

خضدار سے 3 سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ سے لاپتہ ہونے والا شخص زاہد ولد عبدالعزیز گمشادزئی مینگل بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گذشتہ تین سال سے لاپتہ تھا۔

واضح رہے بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے ان افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں۔