حیدرآباد: ملی مسلم لیگ رہنماء و انتخابی امیدوار پر حملہ

566

حیدرآباد میں ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور انتخابی امیدوار پر حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء اور این اے 226 کے امیدوار فیصل ندیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا جس سے گاڑی میں آگ لگنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہوا لیکن فیصل ندیم محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ لطیف آباد نمبر 8 حیدر آباد پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے والے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنی کالعدم تنظیم جماعت دعوہ کا نام ‘ملی مسلم لیگ پاکستان’ میں تبدیل کر دیا تھا جس نے موجودہ عام انتخابات میں حصہ لیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی انتخابات میں دیگر کئی کالعدم تنظیموں اور افراد کے انتخابات کے لیے کاغزات نامزدگی کی منظوری پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی دہشتگردی ـ دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

بلوچستان کی طرح سندھ میں بھی متعدد قوم پرست جماعتوں سمیت آزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ گذشتہ رات سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کے گھر پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے کہا کہ سندھی قوم اپنے قومی وجود کی بقاء کی خاطر پاکستانی ریاست، اس کی فوج اور اس کے انتخابی ایجنٹوں سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔