جنرل (ر)قادر بلوچ کے انتخابی دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

217

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران شہر میں گواش روڈ پر واقع ریٹائرڈ جنرل قادر بلوچ کے الیکشن آفس پر ہمارے سرمچاروں نے دستی بموں سے حملہ کیا.

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر قبضہ گیر اور ان کے مقامی آلہ کار جو قبضہ گیریت کو دوام بخشنے اور بلوچ قوم کی غلامی کو طوالت دینے میں اپنا مکروہ کردار ادا کررہے ہیں وہ ہمارے نشانے پر ہونگے۔

بی ایل اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین پر قبضہ گیریت اور قبضہ گیر کے کاسہ لیسوں کے خلاف ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔