جانتے ہیں کہ بے دست وپاہیں ،لیکن فورم کواستعمال کرینگے : جان محمد دشتی

264

بی این پی کے مرکزی رہنماومعروف ادیب ،این اے 271میں قومی اسمبلی کے امیدوار جان محمددشتی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے محازپربلوچ کے معاشی ، سیاسی وسماجی مسائل کے حل پرتوجہ مرکوزکرینگے ، قوم مسائل میں گھری ہے ، بی این پی بلوچ حقوق پرسودابازی نہیں کریگی ۔

جانتے ہیں کہ بے دست وپاہیں لیکن فورم کواستعمال کرینگے،اس فورم کوان لوگوں کے خالی نہیں چھوڑیں گے جوبلوچ کے نام پرپارلیمنٹ میں پہنچ کرسربہ سجودہوکربلوچ مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں ۔

وفودسے گفتگو،وہیرونک ، کیساک ، سامی ، شہرک ،زامران ،ہوشاپ اورآپ سر سے سیکڑوں افرادکی معروف ادیب وبی این پی کے قومی اسمبلی میں امیدوارواجہ جان محمددشتی سے ملاقات بھرپورسپورٹ کااعلان کیا ۔

اتوارکے روزبی این پی کے مرکزی رہنماومعروف ادیب  میں قومی اسمبلی کے امیدوارواجہ جان محمددشتی اورحلقہ پی بی 47کے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی سے تربت میں ان کی رہائش گاہ پرہیرونک ، کیساک ، سامی ، شہرک، زامران اورہوشاپ کے وفودکی ڈاکٹرامیربخش بلوچ ، سامی ہیرونک کے سابق یوسی ناظم وڈسٹرکٹ کونسل کے رکن علی محمدشاہل ، معروف سیاسی وسماجی وقبائلی شخصیت فضل گوہرام ، زامران کی معروف شخصیت ڈاکٹرالیاس بلوچ، میرحسن ، ملاصوالی ، علی جان مزار، اورہیرونک کی اہم شخصیت کہورخان ، ماسٹرمحمد، کہودہ منیراورماسٹرلعل جان کی سربراہی میں ملاقات کی اوراپنے خاندان اورعزیزواقارب کے ساتھ قومی اسمبلی میں واجہ جان محمددشتی کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کوواجہ جان محمددشتی سے بہتراورکوئی نہیں جانتا، ان کی نمائندگی سے بلوچ مسائل پارلیمنٹ میں بہترطورپراجاگرہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ بلوچ قوم کی خوش بختی ہے کہ ان کے دانشوراورادیب قومی مسائل کے حل کے لئے عملی طورپرسیاسی میدان میں اترے ہیں، انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سیاست میں دانشوراورادیبوں کی شمولیت وقت کاتقاضاہے ۔