تمپ کلاہو میں فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

203
File Photo

بلوچستان کے علاقے تمپ کلاہو میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تمپ کے علاقے کلاہو میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے  جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔