تربت: فورسز کے قافلے پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

322

انتخابی عملہ اور اشیاء کی ترسیل کرنے والے فورسز کے قافلے پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 10 سے زائد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے قریب مسلح افراد کی جانب سے فورسز کے قافلے کو راکٹ لانچروں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کے 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز حالیہ انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹاف اور دوسرے اشیاء کولے جارہے تھے کہ انہیں بلیدہ زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔