بی آر اے نے کیچ حملے کی زمہ داری قبول کرلی

268

ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الیکشن کے سرگرمیوں اور پولنگ اسٹشنوں سے دور رہیں: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان کہا ہے کہ آج مغرب کے وقت بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ الندور کے مقام پر قائم سکول پر الیکشن کے لیے بنائے گئے ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، راکٹ کے متعدد گولے کیمپ کے احاطے میں جاگرے جس سے سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الیکشن کے سرگرمیوں اور پولنگ اسٹشنوں سے دور رہیں ہمارے سرمچار پولنگ اسٹشنوں اور امیدواروں کے لیے تعینات سیکیورٹی کو کسی بھی وقت نشانہ بنائیں گے۔