بی آر اے نے پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

210

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آج بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سوراپ اور گومازن کے درمیان سی پیک روڑ کی حفاظت پر تعینات فورسز کے 3 گاڑیوں پر مشتمل گشتی ٹیم پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس سے سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیاں حملے کے زد میں آگئے۔

سرباز بلوچ نے گاڑیوں میں سوار 7 اہلکاروں کے موقع پر ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بی آر اے کے ترجمان بیان میں عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سرکاری ذرائع نے آج پنجگور میں ایف سی کی گشتی ٹیم پر ہونے والے حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاک و تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔