بی آر اے نے فورسز پر مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

208

سکول میں قائم ایف سی کیمپ کو نشانہ بنایا: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار کے مقام پر سکول میں قائم ایف سی کیمپ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جبکہ آج ایک اور کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ تل کے مقام پر قائم ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔